درنایاب: لاہور اور صوبہ پنجاب کی تاریخ میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈاؤن ٹاؤن میں ڈاون ٹاون ون کا پلاٹ 6 ارب 55 کروڑ 20 لاکھ کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ۔ ڈاون ٹاون ون پلاٹ کی 46 کروڑ 80 لاکھ فی کنال کی بولی پوٹھو ہار ڈویلپرز کی جانب سے دی گئی جبکہ ڈاؤن ٹاؤن ٹو پلاٹ نووا سٹی ڈویلپرز نے بارہ کنال کا پلاٹ پانچ ارب دس کروڑ کی بولی دے کر حاصل کرلیا ۔
رپورٹ کے مطابق سی بی ڈی کے ڈاون ٹاون ون پلاٹ کی ریکارڈ نیلامی ہوئی ہے پنجاب اور سی بی ڈی کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ریکارڈ کی گئی ۔نیلامی میں بڈرز نے ایک پلاٹ کے لئے پچھتر سے زائد بولیاں لگائی گئیں سب سے زیادہ ڈاون ٹاون ون پلاٹ 46 کروڑ 80 لاکھ فی کنال پوٹھو ہار ڈویلپرز کی جانب سے دی گئی۔
۔سی بی ڈی کی نیلامی کا دوسرا پلاٹ ڈاون ٹاون ٹو بارہ کنال کی نیلامی شروع نووا سٹی ڈویلپرز نے بارہ کنال کا پلاٹ پانچ ارب دس کروڑ کی بولی دے کر حاصل کرلیا ۔
اسی طرح سی بی ڈی کے ڈاون ٹاون تھری پلاٹ کی بھی ریکارڈ نیلامی ہوئی ہے ۔ پلاٹ تھری کی بولی کی قیمت 40کروڑ 85 لاکھ فی کنال تک پہنچ گئی۔ تاہم اونکس ڈویلپرز نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ڈاون ٹاون تھری پلاٹ 40کروڑ 85 لاکھ فی کنال پر خرید لیا۔ سی بی ڈی ڈاون ٹاون کے چوتھے پلاٹ ڈاون ٹاون فور کی نیلامی کا عمل بھی مکمل ہوگیا نیلامی میں بولی دہندگان نے پلاٹ کے لئے چالیس سے زائد بولیاں لگائیں تاہم 10 کنال کا پلاٹ کنگڈم ویلی کی جانب سے سب سے زیادہ بولی لگا کر نیلام میں جیت لیا ہے ۔کنگڈم ویلی نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ڈاون ٹاون فورپلاٹ 36 کروڑ فی کنال پر خریدا۔ڈاون ٹاون فائیو کی 10کنال کی بڈ بھی مکمل ہوگئی ۔ کینگڈم ویلی نے ڈاون ٹاون فائیو کی بھی سے سب سے ذیادہ بولی لگائی اور ڈاؤن ٹاؤن فائیو 42 کروڑ فی کنال کے حساب سے خرید لیا۔