لاہور کے اہم علاقوں میں آپریشن،متعدد عمارتیں سیل اور مسمار کردی گئیں

لاہور کے اہم علاقوں میں آپریشن،متعدد عمارتیں سیل اور مسمار کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایل ڈی اے شعبہ ٹائون پلاننگ کا شاہ جمال، شادمان اور جوہر ٹائون میں آپریشن، متعدد عمارتیں سیل اور مسمار کردی گئیں۔

 ایل ڈی اے کے عملے نے شادمان، شاہ جمال میں متعدد پلاٹوں پر قائم غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کردیا۔ شاہ جمال میں واقع پلاٹ 38 ،161 اور شادمان میں واقع پلاٹ 9، 453، 500 اور 469 کو سیل کیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے کے مطابق عمارتوں کے مالکان لاکھوں روپے کے نادہندہ ہیں،نوٹس کے ذریعے بقایاجات کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ 1 شفقت نیاز نے کی۔ جبکہ پلاٹ نمبر 10 سی پر غیر قانونی تعمیر مسمار کردی گئی، پلاٹ نمبر214 ڈی اور دیگر کو سیل کیا گیا۔

پلاٹ نمبر 28 اے، 429 ای اور دیگر پر تعیمرعمارتوں کو گرادیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت  اس سے قبل متعدد غیر قانونی تعمیرات  کیخلاف آپریشن کرکے عمارتوں کو مسمار کرچکی ہے ۔حکومتی اقدامات کی وجہ متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی میں بھی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف حکومت آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔