معروف گلوکار نے اُردو میں بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں

Bilal Maqsood Nursery Rhymes
کیپشن: Bilal Maqsood Nursery Rhymes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن (سٹی42) معروف گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کیلئے قومی زبان اُردو میں مختلف موضوعات پر اینیمیٹڈ نرسری نظموں کی ویڈیوز جاری کردیں۔

بلال مقصود نے انسٹاگرام ویڈیو میں 'نرسری رائمز' یعنی نظموں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بسکٹ کمپنی کے تعاون سے بچوں کے لیے اردو اور آسان زبان میں نظمیں تیار کی ہیں،نظموں کی ویڈیوز میں جہاں آسان زبان کا استعمال کیا گیا ہے، وہیں اینیمیٹڈ ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو گنتی سمیت دیگر چیزیں سکھائی اور سمجھائی گئی ہیں،ان کے مطابق مذکورہ اینیمیٹڈ ویڈیو نظمیں بنانے کا مقصد بچوں کو اردو زبان میں معیاری مواد فراہم کرنا تھا، جسے بچے آن لائن دیکھ کر کچھ سیکھ سکیں۔

بلال مقصود نے تمام نرسری نظموں کی ویڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جب کہ انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ویڈیوز کو شیئر کیا۔ان کی ویڈیوز کو گلوکو بسکٹ کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا، جنہیں لوگوں نے کافی سراہا، بلال مقصود کی جانب سے جاری کی گئی سات اینیمیٹڈ ویڈیوز میں بچوں کو سکھانے کے لیے مختلف کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

ویڈیوز میں جہاں اینیمیٹڈ جانور دکھائی دیتے ہیں، وہیں پس پردہ بلال مقصود کی آواز میں شاعری سنائی دیتی ہے، ویڈیوز کی موسیقی بھی بچوں کی مناسبت سے پرامید اور جوشیلی رکھی گئی ہے اور لوگوں نے ان کی کاوش کو سراہا۔