ویب ڈیسک:نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔وفاقی حکومت اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا ۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ تاہم اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا. واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے ۔اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بلوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے۔