اعتماد کا ووٹ دینے والوں کو صلہ ملنے لگا، فنڈز کی بندر بانٹ شروع

اعتماد کا ووٹ دینے والوں کو صلہ ملنے لگا، فنڈز کی بندر بانٹ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) تبدیلی سرکار کو اعتماد کا ووٹ دینے والوں کو صلہ ملنے لگا، لاہور سے حکومتی قومی اراکین اسمبلی کے لیے اضافی فنڈز کی بندر بانٹ شروع، وفاقی حکومت کے احکامات پر پی اینڈ ڈی بورڈ نے لاہور سے چار قومی اراکین اسمبلی کو بجٹ سے ہٹ کر اضافی گرانٹ دینے کی سفارشات کردیں۔

وفاقی حکومت نے پی اینڈ بورڈ پنجاب کو لاہور کے چار قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کے اجرا کی سفارشات کی ہیں جس پر پی اینڈ ڈی بورڈ نے متعلقہ حکام کو فنڈز کے اجرا کی ہدایات جاری کردی ہیں، ذرائع پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 10 کروڑ روپے کی اضافی شفقت کی جارہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت شفقت محمود کے حلقے کو گزشتہ ڈھائی سالوں میں 65 کروڑ روپے کے فنڈ دے چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شفقت محمود کو وفاق سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والی گرانٹ اس سے ہٹ کر دی جاچکی ہے۔

لاہور سے تین خواتین اراکین اسمبلی کو بھی 9 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں سیمی بخاری کو تین کروڑ پچاس لاکھ اور رخسانہ نوید کو تین کروڑ پچاس لاکھ کی اضافی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، ایم این اے صوبیہ کمال کو بھی تین کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ 6 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا،178ارکان  نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، اعتماد کا ووٹ آئین کےآرٹیکل 91 کی شق 7 کےتحت حاصل کیاگیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer