83 سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

83 سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(شاہد ندیم سپرا) لیسکو مانگا منڈی سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف ہونے والے کومبنگ آپریشن کے دوران تراسی سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کہتے ہیں کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوری کیخلاف مہم شروع کی گئی ہے، اس دوران لیسکو چیف مجاہدپرویز چٹھہ نے ڈائریکٹرکسٹمر سروسز بشیر احمد کے ہمراہ مانگا منڈی سب ڈویژن میں ہونے والے آپریشن کا جائزہ لیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل چوہدری محمد نعیم، ایکسیئن رائیونڈ ڈویژن رانا عابد دلشاد اورایس ڈی او مانگا منڈی سب ڈویژن کلیم جعفر بھی موجود تھے۔

سپرنٹنڈٖنگ انجینئر نے لیسکو چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کومبنگ آپریشن کے دوران تراسی سے زائد صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ہے جن کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا کر لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی وصول کئے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer