کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ ضبط

کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی سندر کے علاقہ دھپ سڑی میں بڑی چھاپہ مار کارروائی، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے بائیس کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے اپنے ویئرہاؤس میں منتقل کردیا گیا۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سندر کے قریب دھپ سڑی کے علاقہ میں بڑی چھاپہ مار کارروائی کر کے گودام سے سمگل شدہ چھالیہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سمگل شدہ چھالیہ 8 مزدہ گاڑیوں میں لوڈ کرکے اپنے ویئرہاؤس منتقل کردیا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ چھالیہ ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کلکٹر کسٹمز لاہور باسط مقصود عباسی کی اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹر محمد سعید وٹو کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز سلمان جاوید، علی توقیر، سپرنٹنڈنٹ فیض الرحمن، محمود سعید، انسپکٹر اینٹی سمگلنگ اشفاق ہمدانی، محمد سلیم خان، میاں ذوالقرنین، وقاص علی اور معظم خان ٹیم میں شامل تھے۔