تہرے قتل کی وارداتوں کا ڈراپ سین

تہرے قتل کی وارداتوں کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن پولیس کی مختلف ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اندھے قتل کی تین سنگین وارداتوں کو ٹریس کرکے اس میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پہلا افسوسناک واقعہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں جائیداد کی خاطر بھائیوں نے بھائی کا خاندان ہی ختم کردیا۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے اپنے سابقہ شوہر ملک خلیل احمد کو قتل کرنے والی دوسری بیوی ملزمہ نادیہ بی بی کو 3 ساتھیوں بھائی عمران سبحانی اور مقتول کے سگے بھتیجوں محسن اور حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان نے ملک خلیل پر آہنی راڈ سے شدید تشدد کیا جس سے مقتول ملک خلیل احمد 2 روز ہسپتال میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

دوسری جانب آئے روز دھوکہ، دغابازی، نشہ، عورت اور نفع و نقصان کا لالچ، شہر میں دوستوں کے ہاتھوں دوست قتل ہونے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ میچ پر جوے میں بڑی رقم ہارنے پر جگری دوست نے دوست کی جان لے لی۔

بادامی باغ پولیس کے مطابق ملزم آصف نے میچ پر بھاری جواء ہارنے پر وحید اختر کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم آصف بہانے سے مقتول کی موٹر سائیکل پر اس کے پیچھے بیٹھا اور ویرانے میں لے گیا بعد ازاں مقتول وحید اختر کی گردن میں فائر مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

  پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم آصف جعلی پیر بن کر لوگوں سے پیسے بٹورنے کے گھناؤنے کاروبار میں بھی ملوث ہے۔

اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری محمد سلیم کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے اپنے مالک کو قتل کرنے والے سفاک ملزم نذر حسین کو گرفتارکر لیا ہے۔

ملزم نظر حسین اپنے مالک محمد سلیم کی سابقہ بیوی سے شادی کرنا چاہتا تھا جو قتل کی وجہ بنا۔ ملزم نظر حسین نے اپنے مالک مقتول محمد سلیم کو اپنے کمرے میں بلا کر نشہ آور چیز کھلائی اور گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کی نعش کو قتل کے 2 دن بعد تھیلے میں ڈال کر شاہدرہ موڑ جنگل میں پھینک دیا تھا۔