آٹھویں جماعت کا رزلٹ تیار، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہوگا

 آٹھویں جماعت کا رزلٹ تیار، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا ، رزلٹ کے اعلان سے قبل تمام امتحانی سنٹرز کے دس فیصد نتائج کی تصدیق کی جائے گی، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن آٹھویں جماعت کے رزلٹ کے اعلان سے قبل نتائج کی تصدیق کرے گا، پنجاب بھر کے تمام ایگزمینیشن سنٹر کے دس فیصد رزلٹ چیک کیے جائیں گے۔

پیک حکام نے رزلٹ کی تصدیق کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی ہے، مذکورہ کمیٹی میں ہیڈ ایگزمینر، ڈپٹی ہیڈ ایگزمینر اور آئی ٹی ٹیچر 10 فیصد بچوں کے نتائج کی تصدیق کریں گے۔

 پیک حکام کے مطابق تمام ایگزمینیشن سنٹر نتائج کی تصدیق 13 مارچ تک مکمل کریں گے، نتائج کی مکمل تصدیق کے بعد 31 مارچ کو آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں میں نرسری تا ساتویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، نتائج کا اعلان 31 مارچ اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer