پلاسٹک کے کھلونوں پرپابندی کی درخواست محکمہ ماحولیات کو ارسال

پلاسٹک کے کھلونوں پرپابندی کی درخواست محکمہ ماحولیات کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں ضائع شدہ پلاسٹک سے بچوں کے کھلونے بنانے کا معاملہ،عدالت نے درخواست سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجوا دی۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے سیماب اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ضائع شدہ پلاسٹک کو کباڑیوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا جاتا ہے اور پھر ضائع شدہ پلاسٹک کو ری سائیکل کرکے بچوں کے کھلونے بنا دیے جاتے ہیں۔

وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ یہ کھلونے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ضائع شدہ پلاسٹک کو ری سائیکل کرکے کھلونے بنانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

یاد رہے عدالت پہلے ہی پلاسٹک بیگز پر پابندی لگا چکی ہے،حکومت نے تمام بیکریز ،بڑے سپر سٹورز پر پلاسٹک بیگز پر پابندی لگادی ہے،تمام مالکان کو پلاسٹک بیگز کے استعمال سے سختی سے روک دیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer