(در نایاب) فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے میں اہم پیشرفت، ڈپٹی کمشنر نے سات کنال سے زائد اراضی ایکوائر کرنے کیلئے فی مرلہ قیمت مقرر کردی. چیف انجنئیر ایل ڈی اے نے اراضی کے عوض ادائیگیوں کیلئے 45 کروڑ ڈپٹی کمشنر آفس کو منتقل کردیئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے سات کنال سے زائد اراضی ایکوائر کرنے کیلئے فی مرلہ قیمت مقرر کردی ہے ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے اراضی کے عوض ادائیگیوں کیلئے 45 کروڑ ڈپٹی کمشنر آفس کو منتقل کردیئے ہیں ۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی اراضی کیلئے پچیس لاکھ پچاس ہزار روپے فی مرلہ قیمت مقرر کی گئی ہے ۔
انڈر پاس کیلئے گلبرگ سی تھری کے اٹھارہ پلاٹوں پر سیکشن چار کا نفاذ کیا گیا تھا ۔ لینڈ ایکوزیشن کیلئے اراضی کی ادائیگیوں کے عوض پینتالیس کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کی ہدایت کر پینتالیس کروڑ ڈی سی آفس کو منتقل کردیئے گئے ہیں.