کورونا وائرس، کیا پی ایس ایل میچز کراچی سے منتقل ہوں گے؟

کورونا وائرس، کیا پی ایس ایل میچز کراچی سے منتقل ہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) کرونا وائرس کا خطرہ کراچی پر سر منڈلانے لگا، گزشتہ روز 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز کراچی سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ 

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ شائد پی ایس ایل کے میچز کراچی سے شفٹ کر دیئے جائیں گے۔ تاہم پی سی بی کے ہونے والے اجلاس کے بارے میں ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے ابھی تک میچز منتقل کرنے کی تجویز نہیں آئی۔  ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے تجویز دی تو سندھ سے میچ پنجاب منتقل کردئیے جائیں گے ، سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکومت کی جو بھی ہیلتھ ایڈوائزری ہو گی اس پر پی سی بی مکمل عملدر آمد کرے گا۔

پی سی بی حکام کے مطابق  پی ایس ایل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹر خان آج کراچی پہنچیں گے مگر فی الحال میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے میچز منتقلی کی تجویز کی صورت میں میچز لاہور منتقل کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ  ملک بھر میں 16 ہو گئی ہے۔  محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کے تمام مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کو چیک کر رہے ہیں. سندہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق کر دی, پانچ افراد شام سے براستہ دوہا کراچی آئے. تین مریض گزشتہ ہفتے لندن براستہ دبئی کراچی پہنچے.

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے  کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔