ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائز کنٹرول کمیٹی سبزیوں کا معیار بہتر کرنے میں ناکام

پرائز کنٹرول کمیٹی سبزیوں کا معیار بہتر کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر، پرائز کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین محمد اکرم چوہدری نے شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا، بازار میں آئے شہریوں سے مسائل پوچھے اور سبزیوں سمیت پھلوں کی کوالٹی بھی چیک کی۔

چیئرمین پرائز کنٹرول کمیٹی محمد اکرم چوہدری نے اتوار بازار میں انتظامیہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں، انہوں نے شہریوں سے مسائل پر بھی گفتگو کی۔  شہریوں کا کہنا تھا کہ اتوار بازار میں پھل اور سبزیاں سستی ضرور ہیں مگر ان کی کوالٹی ناقص ہے، جس پر محمد اکرم چوہدری کا کہنا تھا کہ اتوار بازار میں سستی اشیاء خورو نوش سے عوام کو فائدہ مل رہا ہے جبکہ کوالٹی میں جو کمیاں ہیں انہیں جلد ٹھیک کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنھیں درجہ اول کی چیزیں چاہیے وہ بے شک بڑے سٹورز پر چلے جائیں، کیونکہ سپلائی اور ڈیمانڈ کی چین کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، مگر پھر بھی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ عوام کی شکایات کو جلد حل کیا جائے۔