ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نریندر مودی بھارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے جنگ جنون کو ہوا دے رہا ہے‘‘

’’نریندر مودی بھارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے جنگ جنون کو ہوا دے رہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم میں بھارتی فوجیوں کی تصویر اور اسلحہ کی نمائش کرکے دنیا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو بے نقاب کردیا ہے اور بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی حیران کن ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے ہونیوالی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال سمیت سیاسی وحکومتی اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے گورنر پنجاب کو پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک افواج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت سمیت کسی کو اس بات کا کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان اپنی سرزمین کے ایک ایک حصے کا دفاع کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ نریندر مودی بھارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے جنگ جنون کو ہوا دے رہا ہے، اب نریندر مودی کے ہاتھوں میں اسلحے اور بھارتی فوجیوں کی تصاویر کے ساتھ اپنی انتخابی مہم چلانے کے پوسڑز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پلوامہ واقعہ ایک بہانہ ہے اصل میں مودی کا ٹارگٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی قوم کو گمراہ کرنا ہے۔