( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کیلئے اقدامات ہماری ترجیحات ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کیلئے اقدامات ہماری ترجیحات ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو کاروبار کرنے میں ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ صنعتی سیکٹر کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کیلئے صنعتی شعبے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی گاڑی کو آگے لے کر جائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے صنعتی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے۔