(ندیم خالد) کینال روڈ پر اینٹوں سے بھرے دو ٹرک آپس میں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب اینٹوں سے بھرے دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے فوراً بعد کینال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ دو گھنٹے بعد ٹرین کی مدد سےٹرکوں کو ہٹا کر ٹریفک کے لیے سڑک کھول دی گئی ہے۔