ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجا ب کےسرکاری ملازمین کیلئے دھماکے دار خوشخبری

 پنجا ب کےسرکاری ملازمین کیلئے دھماکے دار خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سرکاری ملازمین کے لیےخوشخبری، پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کوصحت کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ, وزیراعظم عمران خان نےاُصولی منظوری دیدی۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایات کیں کہ وہ سرکاری ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے کیٹگریز بنائیں، جس کے بعد حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو صحت کار ڈ جاری کرے گی، رواں سال میں ہی سرکاری ملازمین کوکارڈ جاری کرنےکی کوشش کی جاری ہے۔

وزیر اعظم نے اُصولی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو مکمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے بھی صحت کارڈ جاری کرنےکا مطالبہ کیا جارہا تھا، پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے صحت کارڈ کا قابل عمل پلان جلد مکمل کرنے پر کام شروع کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer