سٹی 42:پاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 189 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں ملتان سلطانز 125 رنز ہی پر ڈھیر ہو گئے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ لینڈل سمنز کی صورت میں گری جو محمد عرفان کی گیند پر چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے اور جو ڈینلی کے ساتھ شاندار 118 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈینلی 78 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے بابر اعظم بھی 58 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔17ویں اوور کے اختتام پر کراچی کینگز نے 139 رنز بنالیے تھے جبکہ جو ڈینلی اور بابر اعظم کریز پر موجود تھے۔
مکمل 20 اوورز میں کراچی کنگز نے کھیلتے ہوئے 188 سکور بنائے جبکہ صرف تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
189 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطانز کے اوپنرز احمد شہزاد اور سنگا کارا تھے۔ انھوں نے 41 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ پہلی وکٹ سنگاکارا کی تھی جن کے آؤٹ ہونے کی دیر تھی کہ ملتان کے سلطانز پویلین کے راستہ پر گامزن ہو گئے۔
ملتان سلطانز کے خلاف شاہد آفریدی کی باؤلنگ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔ انھوں نے تین اوورز میں تین سلطانز کو ٹھکانے لگا کر ٹیم کی کمر توڑ کر رکھ دی۔
سہیل تنویر کی اختتامی اوورز میں شاٹس نے ملتان سلطانز کی عزت رکھی اور یوں ٹیم اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ٹھہری۔لیکن آخری اوور تک پہنچتے پہنچتے ملتان سلطانز ڈھیر ہوگئے اور شکست کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ کراچی کنگز نے 63 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
دوسرا اہم میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا، کوئٹہ گلیڈیٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔