ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن،بچوں کیلئے خوشخبری

محکمہ سکول ایجوکیشن،بچوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سیٹلائٹ سکول متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ سکول ان علاقوں میں کھولاجائے گا جہاں پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں ہونگے۔  فیصلے سے 2 لاکھ بچے مستفید ہونگے۔

  محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کی انرولمنٹ میں اضافے کیلئے سیٹلائٹ سکول متعارف کرادیئے۔ جہاں علاقے کے غریب بچوں کو پڑھایا جائے گا۔ سیٹلائٹ سکول ان علاقوں میں کھولےجا ئیں گےجہاں ایک کلومیٹر کی دوری پر پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ کا دوہرا معیار، امیر طلبا کیلئے رعائتیں، غریب کیلئے دھکے
 
سیٹلائٹ سکول متعلقہ علاقے کے اے ای اوز کی منظوری سے کھولاجائے گا۔ سیٹلائٹ سکول کا خرچ فروغ تعلیم فنڈ سے کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ سکول میں 30 سے 35 بچوں پر ایک ٹیچر قریبی سکول سے لگایا کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ سکول کیلئے جگہ علاقے کے مخیرحضرات یا دینی مدارس سے حاصل کیجائے گی۔