ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ؛ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

City42, ICC World Cup, Nasao County pitch, South Afrika vs Bangladesh, ICC T20 World Cup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور   20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر  پر 113رنز بناسکی۔

جنوبی افریقہ کے بیٹرز میں  ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر  نے 26  رنز بنائے اور کوئنٹن ڈی کوک نے 18 رنز بنائے۔ دو بیٹر  ریزا ہینڈرکس اور ٹریسٹن سٹبس صفر سکور کے ساتھ پویلئین واپس گئے جبکہ ایڈن مارکرن 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔  مارکو جینسن 5 اور کیشو مہاراج  4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

بنگلہ دیش کی باؤلنگ

بنگلہ دیش کے تنظیم حسن نے آج کے میچ میں چار اوورز میں صرف  18رنز دےکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نےچار اوورز میں  19 رنز دے کر  2 اور  رشاد حسین نے چار اوورز میں 32 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم  20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  109رنز بناسکی۔

بنگلہ دیشکے بیٹرز میں توحید ہرڈائے نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے اور محمود اللہ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لتن داس 9  اور جاکر علی 8  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  شکیب الحسن صرف  3  رنز بنا پائے۔ رشاد حسین  صفر اور تسکین احمد 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

جنوبی افریقہ کی باؤلنگ

 کیشو مہاراج نے پونے چار اوورز میں  27 رنز دے کر  3 وکٹیں حاصل کیں۔اینرخ نورکیا  نے 4اووز میں 17 رنز کے عوض و اور  ر ربادا نے  4 اوورز میں 19 رنز دے کر  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساؤتھ افریقہ کے اوٹنیل بارٹمین  کا آج اچھا دن نہیں تھا، انہیں چار اوورز میں 27 رنز پڑے اور کوئی وکٹ نہیں ملی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

آج کا میچ جیتنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور نیدر لینڈز دو دو میچوں مین سے ایک ایک ہارے ہیں اور بنگلہ دیش نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کے سبب دوسری پوزیشن پر ہے۔