سٹی42: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں ، داتا دربار کے علاقہ میں چور شہری ہاشر احمد کی موٹر سائیکل لے اڑے جس کی سی سی ٹی وی سٹی 42 نے حاصل کر لی۔
چوری کی واردات اتوار کے روز رات ساڑھے 8 بجے کے قریب بلال گنج میں ہوئی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس 2 چور نظر آتے ہیں، جو گلی میں چکر لگا کر اطراف کا جائزہ لیتے دکھائی دیتے ہیں ، اسی دوران موقع ملتے ہی ایک ملزم بند دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک توڑ دیتا ہے۔ سائیڈ لوک توڑنے کے بعد ملزم پیدل موٹر سائیکل کو گھسیٹ کر لے جاتے ہیں۔
داتا دربار پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔