ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر گیس باؤزر حادثہ ، محسن نقوی کا واقعہ پر دکھ کا اظہار

موٹروے پر گیس باؤزر حادثہ ، محسن نقوی کا واقعہ پر دکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موٹر وے پر کلر کہار کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاں بحق افرادکے لواحقین کے غم  میں برابر کےشریک ہیں۔ اللہ تعالٰی سوگوارخاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔

موٹروے گیس باؤزر حادثہ

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر  کی دوسری گاڑی کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر  سڑک پر موجود  درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور  دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گری۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی  سے فیصل آباد  کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا ، موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران  کہ ہمراہ امدادی کاروائیاں کیلئےموقع پر پہنچ گئی ۔