ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی ، پرویز الٰہی طلب

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی ، پرویز الٰہی طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مشکوک بینک ٹرانزیکشنز  اور منی لانڈرنگ کیس  میں سپیشل سینٹرل کورٹ نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو طلب کرلیا.

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج شیخ تنویر احمد نے کیس پر سماعت کی جس پر چوہدری پرویز الہی بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے، وکلاء کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کی بیماری کی بنیاد پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور میڈکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہی کو ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ کی ہدایات کر رکھی ہیں۔پرویز الہی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا، ان کو دل کے تکلیف سمیت امراض لاحق ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہی کی تمام مقدمات میں ضمانت پر رہائی ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ پر کارروائی کیلئے انٹرپول سے رابطہ تیز کرنے کا حکم دے دیا۔