ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ، 6 ہزار کلو چائے کی پتی برآمد , 10ہزار کلو بورا تلف

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ، 6 ہزار کلو چائے کی پتی برآمد , 10ہزار کلو بورا تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چائنہ سکیم کے قریب جعلی پتی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی 6 ہزار کلو چائے کی پتی اور 10ہزار کلو بورا تلف کر دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کے دوران مشینری ضبط کرلی گئی ، تمام تیار اور خام مال کو تلف کر دیاگیا۔ کارروائی پتی یونٹ سے بورا، ممنوعہ رنگ اور فلیورز برآمد ہونے پر کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق رس کے بورے کو ممنوعہ رنگ اور فلیورز لگا کر اصل پتی نما جعلی پتی بنائی جارہی تھی،  پروسیسنگ ایریا میں بدوبدار ماحول، واشروم، مکھی، مچھروں اور کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔

عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ جعلی پتی کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔