ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قہر برساتی گرمی سے شہری ہلکان،بارش سے متعلق اہم  پیشگوئی

قہر برساتی گرمی سے شہری ہلکان،بارش سے متعلق اہم  پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر میں قہر برساتی گرمی نے لاہوریوں کو ہلکان کر دیا ،موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سورج آگ برسانے لگا،شہر میں قہر برساتی گرمی سے شہری ہلکان ہونے لگے ,شہر کا موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کر دی۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورچھٹے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی میں نمایاں کمی  کیساتھ ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 137 ریکارڈ کی گئی۔  سید مراتب علی روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 157, جوہر ٹاؤن 100 ,ٹھوکر نیاز بیگ 98  ریکارڈ کیا گیا ہے۔