ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھارت میچ کو  لاہوریوں نے خوب سلیبریٹ کیا

pakistan vs India t20 match, ICC World Cup , T20 World Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :   آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے تو پاکستانیوں نے اس میچ کو خوب سلیبریٹ کیا۔ آدھامیچ بہت جوش و خروش کے ساتھ دیکھا، باقی آدھے میچ میں تشویش کے دوران خوشی اور جوشیلے نعروں کے وقفے بار بار آتے رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تو  لاہور شہر کے درجنوں کیفیز اور ریسٹورنٹس میں اور گلیوں، سڑکوں پر بڑی سکرینیں لگا کر میچ دیکھنے والے شہریوں میں خوشی اور جوش  کی لہر دوڑ گئی۔ 

  پاکستان کے باؤلرز نے انڈین سٹار بیٹرز کی وکٹیں گرائیں تو شائقین نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ انڈیں ٹیم کی بیٹنگ کے دوران لاہور میں شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا۔

پاکستان نے بھارت کی پوری ٹیم کو  119 رنز پر آؤٹ کر دیا تو شائقین کو پاکستان کی آج جیت کا یقین ہو گیا۔ لیکن بابر اعظم کی وکٹ گرتے ہی سماں بدل گیا۔ بیشتر شائقین تب بھی میچ جیتنے کے لئے پر امید رہے لیکن ہر وکٹ گرنے کے بعد شائقین کی تشویش بڑھتی گئی۔ جونہی پاکستانی بیٹر کوئی باؤنڈری لگاتے تو شائقین میں جوش اور ولولہ واپس آ جاتا۔

آخری اوورز میں پاکستانی ٹیم کے بیشتر مداح دعا میں مصروف دکھائی دیئے۔ میچ کا اختتام ہوتے ہی ہر مرتبہ کی طرح بہت سے لوگوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر نام لے کر تنقید کرنا شروع کر دی تاہم بعض شائقین یہ کہتے دکھائی دیئے کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، ہارنے کے باوجود ہمین اپنی ٹیم سے پیار ہے۔