ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکار شہید کردیے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سہراب گوٹھ انڈس پلازا کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکار شہید کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت رحمت اور حکیم سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ ایک اہلکار تین دوسرا اہلکار ایک گولی لگنے سے شہید ہوا۔ 

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جاۓ وقوعہ روانہ ہوگئی ہے۔واقع سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چار پولیس اہلکار اسہراب گوٹھ کے قریب ہوٹل پر چائے پی رہے تھے ، ایک موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار ملزمان کی اطلاع پر پہنچے ، اہلکاروں کے پہنچتے ہی ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے عباسی شہید پہنچا دی گئی ہیں۔شہید پولیس اہلکار حکیم کی 2 بیٹیاں اور ایک کمسن بیٹا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔  یس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں، یہ جوان پیٹرولنگ ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، بیسک انفارمیشن پر یہ اہلکار علاقے کے اندر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہلکار کو سر میں گولی لگی دوسرے کو بازو اور سینے پر گولی لگی، دونوں اہلکار شہید ہوگئے، کچھ گواہ ملے ہیں جن سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ اگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہم انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ یہ علاقہ حساس ہے تب ہی پولیس موبائل کے ساتھ جوان پیٹرولنگ پر تعینات رہتے ہیں، مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہراب گوٹھ پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لے لیا۔  وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے کہ یہ وقعہ انتہائی افسوسناک، تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے، پولیس اہلکاروں کے قاتل گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید اہلکاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔

Bilal Arshad

Content Writer