190 ملین پاونڈ کیس، قاسم سوری کےخلاف تحقیقات کا آغاز

Investigation about Qasim soori's Involvement in Alqadir Case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: القادر ٹرسٹ کیس میں 190ملین پاونڈ کی انکوائری میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آ غاز کر دیا۔

قاسم سوری کے نام گاڑیاں،جائیدادوں،اکاوَنٹس کا ریکارڈ طلب کیا  گیا ہے، خریدوفروخت کی جانے والی گاڑیوں،جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب  کی گئیں ، اس سلسلسے میں ملک بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ،کوآپریٹو ہاؤسنگ سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، سی ڈی اے ،ایل ڈی اے ،آر ڈی اے ،ایف ڈی اے و دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مراسلے جاری  کیے گئے ہیں، نیب نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور انکی فیملی کے نام نام اثاثہ جات کی چھان بین شروع کردی ہے ۔