ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 20 ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Anti-Terrorist Court in Multan gives remand of 20 accused persons in May9 violence cases, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  9مئی کو تھانہ کینٹ ملتان میں توڑ پھوڑ کرنے پر درج کیے گئے تیسرے مقدمے میں 20 ملزمان کا مزید دو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

 جسمانی ریمانڈ علاقہ مجسٹریٹ محمد زکریا نے منظور کیا۔ اسکے علاوہ عدالت نے مزید 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے ڈسٹرکٹ بار کے رکن وکیل انصر دھرالہ کو تینوں مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ انصر دھرالہ اب ضمانت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

 اس سے پہلے ملتان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کینٹ میں درج تینوں مقدمات میں سے دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کردی تھی۔ تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ نمبر 868 میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ 

 اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے مقدمہ نمبر 869-870- 868 میں سے بھی دہشتگردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔

 خیال رہے کہ ان مقدمات میں پونے دو سو کے قریب ملزمان شناخت پریڈ اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔