ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت کو پہاڑ جیسا ہدف مل گیا،شبمن 17 پر آوٹ

IND vs AUS Day 4 Tea: India 41/1 (7.1 overs); Boland gets Gill for 18 in record 444 chase, City42
کیپشن: ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت کو پہاڑ جیسا ہدف مل گیا،شبمن 17 پر آوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی ، بھارت کو  جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف ملا.

اوول کی تاریخی وکٹ پر میچ کے چوتھے روز بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا تو  دونوں اوپنرز نے بڑے ٹارگٹ کو آسان بنانے کے لئے ابتدا ہی سے تیز  کھیلنے کی کوشش کی، وہ اس کوشش میں قدرے کامیاب رہے تاہم7ویں ہی اوور میں شبمن گل 18 رنز کے انفرادی اسکور پر سکاٹ بولینڈ کی بال پر کیچ آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اس وقت بھارت کا اسکور 41 ہو چکا تھا۔

شبمن کی وکٹ گرنے سے بھارتی ٹیم کی مشکل دوچند ہو گئی، یہ وکٹ گرنے کے بعد چائے کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔ چوتھے روز کے آخری سیشن میں بھارت ی کھلاڑیوں کے لئےسب سے بڑا چیلنج وکٹ بچا کر بخیریت ڈریسنگ روم واپس پہنچنا ہو گا

ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 123 رنز سے شروع کی، الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ مچل اسٹاک اور مارنوس لبوشین نے41، 41 رنز بنائے۔

 گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25 اور عثمان خواجہ 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے، بھارتی کی طرف سے رویندرا جڈیجا نے 3، محمد شامی اور امیش یادیو نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں گزشتہ روز 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔