پرویز الہیٰ نے جیل میں علاج, سہولیات کیلئےعدالت میں دو درخواستیں دائرکردیں

 پرویز الہیٰ نے جیل میں علاج, سہولیات کیلئےعدالت میں دو درخواستیں دائرکردیں
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہیٰ نے علاج اور جیل میں سہولیات کیلیے دو درخواستیں دائر کیں۔ 

اینتی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت میں پرویز الہی کی وکیل رانا انتظار نے دلائل دیئے کہ پرویز الہی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی۔پرویز الہی  سابق وزیر اعلی ہیں ان کو جیل میں علاج کی سہولت نہیں دی گئی۔ 

وکیل نے استدعا کی کہ پرویز الہی کو علاج کی بہتر  سہولیات دی جائے، پرویز الہی کو سابق  وزیر اعلی ہونے  کے باعث  جیل میں بی کلاس کی سہولیات دی جائیں۔

عدالت نے سپریڈنٹ سے پرویز الہی کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

Bilal Arshad

Content Writer