ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صندل خٹک کی حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

صندل خٹک کی حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک کی درخواست پر سیشن جج اشفاق تاج نے  سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے صندل خٹک کی حریم شاہ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔درخواست گزار صندل خٹک کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے عدالت میں سماعت کے دوران استدعا کی کہ عدالت حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آئی اے کو حکم جاری کرے، مجھے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں، عدالت سیکیورٹی فراہم کرے۔

جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت کا اپنے ریمارکس میں حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابل ادراک جرم کی شکایت موصول ہوئی تو قانونی کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے پولیس کو درخواست دیں۔