ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کو وارننگ دے دی

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کو وارننگ دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ڈی ای اے12جون سےپرائیویٹ سکولوں کی انسپکشن کاآغازکریگی، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے  تمام پرائیویٹ سکولوں کوآخری وارننگ دے دی ۔ 

تعطیلات میں سمر کیمپ،امتحان لینےاورنصابی سرگرمیاں جاری رکھنےکی اجازت نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق خلاف ورزی پرپرائیویٹ سکول مالکان کو5لاکھ روپےتک جرمانہ عائدکیاجاسکتا ہے جبکہ پہلےمرحلےمیں وارننگ اورسنگین غلطی پرلائسنس بھی منسوخ کیاجاسکتاہے۔

مانیٹرنگ کےباقاعدہ آغازکافیصلہ والدین کی شکایات درج کرانےکےباعث کیاگیا۔ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیادپرسکول کھلنےسےمتعلق محکمہ کورپورٹ کریں گی۔