محسن نقوی شاہدرہ پروجیکٹ کاجائزہ لینےپہنچ گئے،راوی پل کو 6لین سے10 لین کریں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: نگران وزیراعلی سید محسن رضا نقوی شاہدرہ منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے، نگران وزیر اعلی نے راوی پل کے مقام پر برج کی توسیع کا مجوزہ پلان کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری ، سی سی پی او ، کمشنر ، ڈی سی ، سیکرٹری ٹو سی ایم ، چیف انجنئیر ایل ڈی اے ہمراہ ہیں۔

ہفتہ کے روز نگران وزیراعلی سید محسن رضا نقوی شاہدرہ منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔
نگران وزیر اعلی نے راوی پل کے مقام پر برج کی توسیع کا مجوزہ پلان کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری ، سی سی پی او ، کمشنر ، ڈی سی ، سیکرٹری ٹو سی ایم ، چیف انجنئیر ایل ڈی اے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
چیف سیکرٹری اور کمشنر نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر بریفنگ دی. راوی کے پل کو چھ لین سے دس لین پر لے جایا جارہا ہے.

راوی پل کی اس توسیع سے شہر میں آمد کے سب سے مصروف راستہ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور روزانہ لاکھوں گاڑوں کی آمدورفت میں وقت کی بچت ہو گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ راوی پل دس لین ہونے اورر شاہدرہ فلائی اوور کی تکمیل سے لاہور کے دروازہ پر ٹریفک کا نقشہ یکسر بدل جائے گا۔