بجٹ میں نئی گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

New vehicles,tax increased,1600 cc
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بجٹ میں 1600 سی سی یا اس سے زائد طاقت کے انجن کی حامل گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ صاحب حیثیت طبقے پر ٹیکس بوجھ منتقل کرنے کی ہماری اس پالیسی کے تسلسل میں 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت کا 2 فیصد شرح ایڈوانس ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی جبکہ 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔