سٹی 42: بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر،آئی جی پولیس نے پانچ ہزار دے زائد نئے کانسٹیبل بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس نے کانسٹیبل بھرتی کرنے کے سمری ارسال کر دی۔ یہ سمری محکمہ داخلہ میں انڈر پروسیس ہے۔ محکمہ داخلہ کے بعد یہ سمری کابینہ کو جائے گی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد نئی بھرتی کی جائے گی، یہ بھرتی لاہور سمیت تمام اضلاع میں کی جائے گی۔