ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر کے امتحان میں بورڈ کو امتحانی عملے کی شدید قلت کا سامنا

 انٹر کے امتحان میں بورڈ کو امتحانی عملے کی شدید قلت کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) معاوضہ کم ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ کا ڈیوٹی دینے سے انکار ، میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بھی بورڈ کو امتحانی عملے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا آغاز 18 جون سے ہوگا،جس  کیلئے 580 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں امتحان میں ایک لاکھ 58 ہزار امیدوار شرکت کریں گے، امتحان کی نگرانی کیلئے 3200 اساتذہ ، 1800 سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ درکار ہیں۔ 

ذرائع  کے مطابق معاوضے کی کمی کے باعث سرکاری اساتذہ ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں، 60 فیصد عملہ پرائیوٹ ہونے کی وجہ  سے 40 فیصد امتحانی سنٹرز میں نقل بڑھ گئی ہے. 

اساتذہ کا کہنا ہے کہ دیگر بورڈز میں یومیہ معاوضہ ایک ہزار روپے سے بڑھا دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں یومیہ امتحانی معاوضہ ابھی بھی 560 روپے ہے،معاوضہ کم ہونے کی وجہ سرکاری اساتذہ ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ معاوضہ بڑھانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی منظوری سے کیا جائے گا۔