ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری،بڑی پابندی اُٹھالی گئی

Govt Teachers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام کیٹگری کے اساتذہ تبادلوں کیلئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔ اساتذہ سے درخواستیں 30 جون تک  وصول کی جائیں گی۔14 جولائی تک درخواستوں کی تصدیق اور 20 جولائی کو تبادلوں کے آرڈز جاری ہونگے۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کیڈر اساتذہ جنرل کیڈر سکولوں میں اپلائی نہیں کر سکتے۔لاہور میونسپل کیڈر سکولوں میں کوئی سیٹ خالی نہیں۔اس موقع پرصدر میونسپل کیڈر انعام اللہ بھٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل کیڈر اساتذہ کو جنرل کیڈر سکولوں میں ٹرانسفرز کی سہولت دی جائے۔

جبکہ جنرل سیکرٹری میونسپل کیڈر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ  اگر میونسپل کیڈر اساتذہ  ٹرانسفرز کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے تو پھر تبادلوں پر سے پابندی اٹھانابےکار ہے۔