ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کاپی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ ،وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت کاپی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ ،وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: PTI Members
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے   رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں ندیم بارا، میاں محمود الرشید  اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے۔ 

پولیس نے عدالت سے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ خیال رہے کہ لانگ مارچ کے دن 25 مئی کو لاہور میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔



ا