ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کے انتقال پر سیدہ بشریٰ کا بیان بھی سامنے آگیا

 عامر لیاقت کے انتقال پر سیدہ بشریٰ کا بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ  ڈاکٹرسیدہ بشریٰ  کا سابقہ شوہر کے انتقال پر بیان سامنے آگیا۔

 معروف ٹی وی میزبان سیدہ بشریٰ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ہیں،ان کی نماز جنازہ آج 10 جون کو  بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے  جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے دونوں وارثین  احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹمارٹم کروانے سے منع کردیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت واحترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔

سیدہ بشریٰ نے مزید کہا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے ، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، آمین۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ تھیں جن سے ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا احمد اور بیٹی دعا شامل ہیں تاہم 2020 میں بشریٰ بی بی نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی, فروری 2022 میں عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی لیکن 3 ماہ بعد دانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت  گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔