ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6 , بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

PSL6
کیپشن: PSL6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 6 میں بابراعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جارہے ہیں، ابوظہبی میں کھیلے گئے آج کے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیںجس میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر کراچی کنگز کوشکست سے دوچار کیا۔

 آج کے میچ میں بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز بنائے، جس کے بعد بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم نے ابھی تک 6 میچز کھیل کر328 رنز بنائے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 326 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔