(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات نے لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو خوبصورت بنانے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو خوبصورت بنانے کی منظوری دے دی ہے، مال روڈ کو خوبصورت بنانے پر پچاس کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ محکمہ بلدیات نے بہاولپور شہرپر بھی نظرکرم ڈال دی ہے اور اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کیلئے پچیس کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ملتان شہر کی تاریخی حیثیت کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملتان کی تاریخی حیثیت کی بحالی کیلئے تیس کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ محکمہ بلدیات نےتینوں شہروں کیلئے مذکورہ بجٹ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ مال روڈ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت یہاں واقع کئی عمارات ہیں جو مغل طرز تعمیر کا نمونہ ہیں، یہاں برطانوی سامراجی دور میں تعمیر شدہ عمارات بھی ہیں جو برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھیں اور اب بھی استعمال میں ہیں، دو مختلف ادوار کی یادگاروں سے مزین یہ شاہراہ بلاشبہ تاریخ کی گواہ ہے، مال روڈ پر عجائب گھر، لاہور چڑیا گھر، پنجاب صوبائی اسمبلی، قربان لائنز (پولیس)، ایچیسن کالج واقع ہے.