ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6, آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 6, آج دو میچز کھیلے جائیں گے
کیپشن: PSL 6 matches
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سکس، آج 2 میچزکھیلےجائیں گے، پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں ہونیوالے پی ایس ایل 6 میں آ ج پہلا مقابلہ شام چھ بجے  کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کے درمیان شروع ہو گا جبکہ دوسرا مقابلہ نو بجے لاہورقلندرز اورپشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کل کھیلے جانیوالے پندرہویں سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اسلا م آباد یو نائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 144رنز کا ہدف دیا تھا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر  ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ محمدحفیظ بھی 29 رنزکی اننگز کھیل سکے جبکہ لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ کا رہا۔غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھی کوئی خاص کھیل پیش نہ کر سکے اور 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی سب سے نمایاں باؤلرتھے، جنہو ں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض قلندرز کے 2 شکار کیےجبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔