عثمان علیم:جی او آر ون میں سرکاری بابوؤں کیلئے 20 کروڑ کی لاگت سے لگژری کمروں کی تعمیر کا فیصلہ، بڑے افسروں کی رہائش گاہوں کی مرمت و بحالی اور لگژری کمروں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 40 کروڑ خرچ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری بابوؤں کیلئے لگژری کمروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، جی او آر ون میں لگژری سویٹ رومز کی تعمیر کی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمروں کی تیاری پر 20 کروڑ کی رقم خرچ کی جائے گی۔ لگژری کمروں کے علاوہ جی او آر ون میں بڑے سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں کے بھی تعمیراتی کام کروائے جائیں گے۔
رہائش گاہوں پر بھی 20 کروڑ مرمت و بحالی کی مد میں خرچ کیے جائیں گے، لگژری کمروں کی تعمیر اور رہائش گاہوں کی بحالی پر مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ جس کیلئے فنڈز مختص کرنے کی سفارشات کر دی گئی ہیں۔ منصوبے کو فل فنڈنگ کرکے نئے مالی سال میں مکمل کیا جائےگا۔