سیالکوٹ ضمنی الیکشن، وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو سپہ سالار بنا دیا

PM Imran-CM Punjab
کیپشن: PM Imran-CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معرکہ میں کامیابی کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق معرکہ سیالکوٹ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سپہ سالار بنا دیا، سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیالکوٹ کے انتخابات میں کامیابی کا ٹاسک دیا، وہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر اعجاز احمد چودھری کے ساتھ سیالکوٹ ضمنی الیکشن کو لیڈ کریں گے۔

  ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لئے وزیراعظم نے عثمان بزدار کو سیالکوٹ الیکشن میں سو فیصد نتائج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی ہر صورت میں حاصل کی جائے، گزشتہ غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمنی الیکشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔

 وزیراعظم نے سینیٹر اعجاز چودھری کو پارٹی سطح پر تمام افراد کو ساتھ لیکر چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کرکے الیکشن میں اتریں۔

Sughra Afzal

Content Writer