نشتر پارک (حافظ شہباز علی) نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے، بیٹنگ کوچ یونس خان نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کیمپ کے لیے26 کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے، ثقلین مشتاق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں، گزشتہ روز ایل سی سی اے گرائونڈ پر صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کی گئی جبکہ شام کے سیشن میں دو گھنٹے تک فیلڈنگ ڈرلز کیں، کیمپ میں یونس خان سابق کپتان محمد یوسف اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ہمراہ بلے بازوں کی تکنیک پر کام کریں گے، کیمپ جوائن کرنے کے بعد یونس خان نے بھی ایل سی سی اے گرائونڈ پر بھرپور فزیکل ٹریننگ کی۔