ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کی اراضی میں مداخلت سے روکنے کا حکم

 پنجاب یونیورسٹی کی اراضی میں مداخلت سے روکنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب یونیورسٹی کی دیوار مسمار کرکے اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کا معاملہ ،سول کورٹ نے عدنان اکرم سمیت دیگر افراد کو پنجاب یونیورسٹی کی اراضی میں مداخلت سے روک دیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
سول جج طارق خان نے پنجاب یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت کی، ،پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے سینیئر لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اورموقف اختیارکیاکہ عدنان اکرم ،بابر حسین سمیت دیگرافراد نےپنجاب یونیورسٹی کی دیوار مسمار کرکے اس کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کی ۔سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش فوجداری جرم ہے، قبضہ کی کوشش کرنے والےافرادکے خلاف تھانہ مصطفی ٹاؤن میں مقدمہ درج کروادیا گیا ۔ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت عدنان اکرم سمیت دیگر افراد کو پنجاب یونیورسٹی کی اراضی میں مداخلت سے روکنے کا حکم دے ۔سول جج نے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ کے دلائل سننےکےبعدحکم امتناعی جاری کرتے ہوئےفریقین سے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے چند روز  قبل   پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی،بااثرافراد نے کالج آف انفارمیشن نیوکیمپس کےقریب دیوارکاحصہ گرادیا،با اثر افراد یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرکے اضافی راستہ حاصل کرنا چاہتے تھے،ٹھوکرنیازبیگ کے قریب سوسائٹی سےمنسلک یونیورسٹی کی دیوارتوڑ دی گئی،سڑک بنانے کے لئے یونیورسٹی کی زمین پر ٹریکٹر چلایا گیا۔با اثر افراد یونیورسٹی کی 800 میٹر زمین پر قبضہ کر کےسڑک بنانا چاہتے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer