مالی بحران کے باوجود پنجاب حکومت کا نیا بجٹ سرپلس ہو گا

مالی بحران کے باوجود پنجاب حکومت کا نیا بجٹ سرپلس ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا مالی بحران کے باوجود آئندہ مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا، نئے مالی سال 21 -2020 کا بجٹ 210 ارب روپے کا سرپلس بجٹ ہوگا ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں حکومت پنجاب کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 2380 ارب روپے لگایا گیا ہے جس سے مجموعی آمدنی کے تخمینے میں جنرل ریونیو ریسیٹس کا تخمینہ 84 اعشاریہ 17 کھرب روپے ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کا مالی بحران کے باوجود آئندہ مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا، نئے مالی سال 21 -2020 کا بجٹ 210 ارب روپے کا سرپلس بجٹ ہوگا جبکہ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ   2179ارب روپے ہو گا جبکہ مجموعی صوبائی اخراجات میں کرنٹ اخراجات کا حجم  1427 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنٹ کیپٹل اخراجات کا تخمینہ 6 کھرب 94 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اکاؤنٹ ٹو (فوڈ) کا تخمینہ 334 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 322 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ 12 جون کو متوقع ہے جس کے بعد پنجاب اپنا بجٹ پیش کرے گا، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تئیس کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، پنجاب آئندہ مالی سال کے لئے کورونا کے باعث صحت کے لئے بھاری بجٹ مختص کرے گا جبکہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کیلئے عوام سے بھی رائے مانگ لی،شہری ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے پنجاب حکومت نے اشتہار جاری کردیا، اشتہار میں عوام سے پوچھا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کن کن شعبوں میں اخراجات کرے؟عوام کو معاشی بحالی ،سماجی تحفظ ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر آپشنز دی گئی ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer