ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

 ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا سے بچنے کا طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:  ڈاکٹر طاہر شمسی کے کہا ہے کہ کورونا سے صحت یاب مریض پلازمہ عطیہ کریں، پلازما دینے والے ہماری بات نہیں سمجھ پا رہے, صحت یاب ہونے والےمریض پلازما نہیں دے رہے، ایک پلازما دینے سے دو افراد  کی جان بچ سکتی ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا وی سی یو ایچ ایس کے ہمراہ پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلازما کی دستیابی کا مسئلہ بنا ہوا ہے, پلازما دینے والے ہماری بات نہیں سمجھ پا رہے, صحت یاب ہونےوالےمریض پلازما نہیں دے رہے، ایک پلازما دینےسےدوافراد کی جان بچ سکتی ہے ، پلازمہ کے ذریعے لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، بغیر ویکسین کے وائرس کامقابلہ کررہے ہیں، 80فیصدافرادپلازما لگانےسےصحت یاب ہوگئے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ 200سےزائدافراد کوپلازمہ لگایاجاچکاہے، کورونا وائرس  سے وینٹیلٹر پر منتقل کیے جانے والے 80 سے 90 فیصد مریضوں کی واپسی ممکن نہیں،  پلازما کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل اچھا نہیں، ہر روز تین سو افراد کی پلازما  کے  درخواست موصول ہو رہی ہیں،  کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد ہر  ہفتے پلازما کا عطیہ کرسکتے ہی، صحت یاب ہونے والوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور پلازما کا عطیہ دیں۔

واضح رہے کہ کورونا کا پھیلاؤ سنگین سے سنگین تر ہوتا چلا جارہا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی، عملہ بھی متاثر ہوگیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز  انسپکٹر  ندیم احمد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، 88 روز میں وبا سے لاہور میں 238 ا موات ، متاثرہ مریض 20 ہزار سےتجاوز کر گئے، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 40 ہزار 819 مریض، جاں بحق 773 ، وبا کے زور دار حملوں نے بلند بانگ حکومتی دعوؤں کی حقیقت بھی کھول دی ، ایکٹمرا انجکشن کے بعدتشخیصی ٹیسٹ  کے لئے کٹس بھی ختم  ہوگئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer