ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم آئی یو کی سکولوں کو تصدیق شدہ بجٹ کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنیکی ہدایت

پی ایم آئی یو کی سکولوں کو تصدیق شدہ بجٹ کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنیکی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سرکای سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں گھپلوں کا معاملہ، سکولوں سربراہان نے ہدایات کے باوجود نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کیا، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کو دوبارہ تصدیق شدہ بجٹ کا ریکارڈ یکم جولائی تک سیس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سرکای سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں گھپلوں کا معاملہ، سکولوں سربراہان نے ہدایات کے باوجود نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کیا، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کو دوبارہ تصدیق شدہ بجٹ کا ریکارڈ یکم جولائی تک سیس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

 

پی ایم آئی یو کی ہدایت کے باوجود سکولوں نے نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ " سیس "پر اپ لوڈ نہ کیا۔سکولوں کو مالی سال 2018 اور 2019 کا این ایس بی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق متعدد سکول سربراہان نے بغیر تصدیق نان سیلری بجٹ کا غلط ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کردیاتھا۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹشن یونٹ نے سکولوں کو دوبارہ این ایس بی کا تصدیق شدہ ریکارڈ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پی ایم آئی یو کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام سکول یکم جولائی تک این ایس بی کا ریکارڈ سیس پر اپ لوڈ کریں گے ۔درست ڈیٹا فراہم نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب  سرکاری سکولوں میں کام کرنے والے لیب اٹینڈنٹس کے وفد نے اپ گریڈیشن کے حصول کیلئے صوبائی وزیر تعلیم مرار راس سے ملاقات کی جس میں لیب اٹینڈنٹس نے حکومت سے گریڈ ایک سے چار میں ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے، لیب اٹینڈ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے وعدوں کے باوجود لیب اٹینڈنٹس کو گریڈ چار نہیں دیا۔

حکومت ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے اور ہمیں گریڈ چار میں پرموٹ کرے،صدر وسیم احمد نے دھمکی دی ہے کہ لیب اٹینڈنٹ کو اپ گریڈیشن نہ ملی تو وہ بھرپور احتجاج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer